الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں عدم تعاون پر ریٹرننگ افسر کوشوکازنوٹس جاری کرکے طلب کرلیا

منگل 28 اپریل 2015 13:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں عدم تعاون کی بنا پر ریٹرننگ افسر کوشوکازنوٹس جاری کرکے طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسمعیل خان سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل پوسٹ آفس کو ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا تھا لیکن متعلقہ علاقے کے امیدواروں اورالیکشن کمیشن کے دیگرعملے شکایت کی بنا پر ان کے خلاف ایکشن لیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق مذکورہ ریٹرننگ افسرامیدواروں اور الیکشن کمیشن کے عملے کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں تعاون نہیں کررہا تھا۔الیکشن کمیشن نے مذکورہ ریٹرننگ افسر جس کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی، اسے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے۔