ذوالفقار مرزا نے سکیورٹی واپس لئے جانے پر سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

منگل 28 اپریل 2015 13:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے سکیورٹی واپس لئے جانے پر سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی‘ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ نے عدالتی حکم کے باوجود سکیورٹی واپس لے لی‘ ان کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے‘ مجھے اور میری اہلیہ کو جان کا خطرہ ہے‘ آصف زرداری کافرنٹ مین انور مجید اور اس کی اہلیہ جو قبضہ مافیا کے سربراہ ہیں انہیں سکیورٹی فراہم کردی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے سکیورٹی واپس لئے جانے پر ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالتی احکامات کے باوجود سکیورٹی واپس لئے جانے پر ذوالفقار مرزا نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ ذوالفقار مرزا نے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت سندھ کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ مجھے اور میری اہلیہ کو جان کا خطرہ ہے‘ آصف زرداری کافرنٹ مین انور مجید اور اس کی اہلیہ جو قبضہ مافیا کے سربراہ ہیں انہیں سکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔