Live Updates

تحریک انصاف کے اراکین کی رکنیت آئینی و قانونی طور پر ختم ہوچکی‘ ہماری خواہش ہے کہ وہ اسمبلیوں میں رہیں‘ صوبے بنائیں مگر انتظامی بنیادوں پر لسانی بنیادوں پر صوبے بننے سے ملک تباہی سے دوچار ہوجائے گا‘ حالیہ طوفان میں کے پی حکومت امدادی کاموں میں تاخیر کا شکار ہوگئی

مسلم لیگ ضیا کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق کی پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو

منگل 28 اپریل 2015 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت آئینی و قانونی طور پر ختم ہوچکی‘ ہماری خواہش ہے کہ وہ اسمبلیوں میں رہیں‘ صوبے بنائیں مگر انتظامی بنیادوں پر لسانی بنیادوں پر صوبے بننے سے ملک تباہی سے دوچار ہوجائے گا‘ حالیہ طوفان میں کے پی حکومت امدادی کاموں میں تاخیر کا شکار ہوگئی۔

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ متاثرین بارش کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومت کام کررہی ہے تاہم ابتدائی طور پر کے پی حکومت سے کوتاہی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کمیشن کو کام کرنے دیا جائے اگر ثبوت تھیلوں میں ہیں تو تھیلے کمیشن کے پاس بھیجیں انہوں نے کہا کہ سات ماہ تک ایوان سے غیر حاضر رہنے پر تحریک انصاف کی آئینی اور قانونی طور پر رکنیت ختم ہوچکی ہے تاہم سپیکر کی رولنگ موجود ہے جسے عدالت میں چیلنج بھی کیا جاسکتا ہے کہ تحریک انصاف اسمبلیوں کا حصہ رہے وہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ مستقبل میں بہتر طور پر انتخابات کا انعقاد ہوسکے انہوں نے کہا کہ صوبوں کی بحث چل پڑی ہے مگر یہ صوبے لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں اگر لسانی بنیادوں پر صوبے بنائے گئے تو ملک میں انتشار پیدا ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات