وہاڑی،دیوان صاحب کی مارکیٹ میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا

منگل 28 اپریل 2015 13:13

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء )وہاڑی کے قصبے دیوان صاحب کی مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ سے پچاس سے زائد دکانیں جل گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق علی الصبح دیوان صاحب کی مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جو تیزی سے پھیلتی گئی۔ آگ پھیلنے کے نتیجے میں 50 سے زائد دکانیں جل گئیں۔ ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔