کراچی : سندھ اسمبلی کا اجلاس، سپیکر اسمبلی نے نصرت سحر عباسی کا مائیک بند کروادیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 اپریل 2015 13:12

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) : سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نصرت سحر عباسی کی جانب سے تحریک التوا پیش کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میر پورخاص میں زائد المیعاد ادویات فراہم کی جااتی ہیں عوام کو جان بچانے والی ادویات فراہم نہیں کی جا رہیں لاکھوں روپے مالیت کی ادویات کو کچرے کی نذر کر دیا جاتا ہے، جس پر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ تحریک قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں ہے.

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نصرت سحر عباسی کو نشست پر بیٹھنے کی ہدایر کی جس پر نصرت سحر عباسی نے احتجاج کیا اور کہا کہ آپ کیوں مجھے زبر دستی نشست پر بٹھا رہے ہیں. اسپیکر کے بار بار کہنے پر بھی جب نصرت سحر عباسی نے بات کو جاری رکھا تو اسپیکر نے ان کا مائیک بند کر وا دیا اور کہا کہ میں آئین کے مطابق چلنے کا قائل ہوں آپ کے مطابق نہیں.

متعلقہ عنوان :