ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید،دواہلکار زخمی

منگل 28 اپریل 2015 13:12

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) ڈیرہ اسماعیل خان میں حتالہ روڈ پر سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

منگل کو ڈیرہ اسماعیل خان میں حتالہ روڈ پر سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد کو اس وقت اڑایا گیا جب سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی قریب آئی، دھماکے کے نتیجے میں 1 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کرد یاجب کہ کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :