پاکستان کی زلزلہ زدگان کے لئے دوسری امدادی سامان کی کھیپ کھٹمنڈو پہنچ گئی

منگل 28 اپریل 2015 13:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) پاکستان کی طرف سے نیپال کے زلزلہ زدگان کے لئے دوسری امدادی سامان کی کھیپ کھٹمنڈو پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے دو سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان لے کر نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو پہنچ گئے۔ امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیاء‘ ادویات‘ انجینئرنگ کا سامان شامل ہے۔ سامان میں سرچ آپریشن کے لئے استعمال ہونے والے خصوصی آلات بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کو بھی پاکستان کے دو سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان لے کر نیپال گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :