بلدیاتی انتخابات میں عدم تعاون پر ایک اور ریٹرننگ افسر معطل

منگل 28 اپریل 2015 13:07

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے عدم تعاون کی بناء پر ایک اور ریٹرننگ افسر کو معطل کر دیا میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق ڈٰیرہ اسمعیل خان سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل پوسٹ آفس کو ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا تھا لیکن متعلقہ علاقے کے امیدواروں اورالیکشن کمیشن کے دیگرعملے شکایت کی بنا پر ان کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق مذکورہ ریٹرننگ افسرامیدواروں اور الیکشن کمیشن کے عملے کے ساتھ بلدیاتی انتخبات کے انعقاد کے سلسلے میں تعاون نہیں کررہا تھا۔الیکشن کمیشن نے مذکورہ ریٹرننگ افسر جس کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی، اسے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے مئی کو طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے دو ریٹرننگ افسران کو عدم تعاون کی بنا پر معطل کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :