بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جدہ جانے والے دو مسافروں سے ہیرو ئن برآ مد

منگل 28 اپریل 2015 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جدہ جانے والے دو مسافروں کو 1 کلو ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے‘ دونوں ملزمان کو تفتیش کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد کے ائیرپورٹ سے جدہ جانے والے دو مسافروں کو ایک کلو ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان میں ایک مرد عمران اور ایک خاتون عظمیٰ شامل ہے۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزمان نے ہیروئن ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوبز میں چھپائی ہوئی تھی جس کو تلاش کے بعد برآمد کر لیا گیا اور دونوں ملزمان کو گرفتاری کے بعد اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف حکام کے مطابق دونوں ملزمان سے ابتدائی تفتیش جاری اور اہم انکشافات کی توقع ہے۔