شیرگڑھ ‘پولیس گردی کے کڑے وقت میں عدالتی تحقیقات کا حکم ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے‘محمد ظفر بھٹہ

منگل 28 اپریل 2015 13:03

شیر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)پولیس مقابلہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ میں مقدمہ نمبر393/15 بجرم302/324/353/148/149/13.20.

(جاری ہے)

65 کے ضمن میں پولیس نے حسن پورہ شیر گڑھ کے آصف عرف سنی وغیرہ کو پولیس مقابلے میں ماردیا تھا جس پر آصف سنی کے ورثاء نے عدلیہ سمیت مختلف فورمزپر درخواستیں/ پٹیشبز دائر کرتے ہوئے موٴقف اختیار کیا کہ پولیس نے جعلی پولیس مقابلے میں آصف سنی وغیرہ کو قتل کردیا ہے اس پر ارباب اختیار نے لیٹر نمبر228 کے تحت اس پولیس مقابلہ کے حقائق جاننے کیلئے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیدیا ہے محمد ظفر بھٹہ و دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس گردی کے کڑے وقت میں عدالتی تحقیقات کا حکم ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے انشاء اللہ بعد از عدالتی انکوائری تمام حقائق بے نقاب کروائیں گے اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے ۔