لاہورمیں باغبانپورہ سے گدھے کا گوشت برآمد ، تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

منگل 28 اپریل 2015 13:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) لاہور میں شہری کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کے دوران گدھوں کا گوشت برآمد کر کے تین ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

باغبانپورہ کے علاقے ملتانی کالونی شیلر چوک کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم کو مردہ گدھوں کے گوشت سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے لال شاہ روڈ کے قریب واقع جھگیوں کی بستی پر بھی چھاپہ مارا ۔ وہاں سے بھی دو مزید ملزموں کو حراست میں لینے کے ساتھ مزید مردہ گدھوں کا گوشت بھی برآمد کر لیا۔