کراچی : سندھ اسمبلی میں وزیر زراعت علی نواز مہر کی تحریک انصاف کی خاتون رکن کو ملنے کی پیشکش، پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا نے وزیر زراعت کو ڈانٹ پلا دی، ریمارکس واپس لینے کا مطالبہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 اپریل 2015 12:54

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) : سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیر زراعت علی نواز مہر نے پی ٹی آئی کی اسمبلی رکن ڈاکٹر سیما ضیا کو ملنے کی دعوت دے دی.

(جاری ہے)

ڈاکٹر سیما ضیا نے وقفہ سوالات میں زراعت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے مسائل کو اجاگر کیا تھا جس پر وزیر زراعت نے ملنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے مل لیں میں تفصیلات دے سکتا ہوں ، چائے اور سموسے بھی کھلاؤں گا. جس پر ڈاکٹر سیما ضیا نے علی نواز مہر کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ میں زراعت کی ماہر نہیں ہوں جو آپ سے ملوں، عوام کے مسائل کے لیے آواز اٹھائی ہے آپ اپنے رہمارکس واپس لیں.