لاہور ہائیکورٹ کا لیسکو اور فیسکو سے سیلزٹیکس وصولی پرجواب طلب

منگل 28 اپریل 2015 12:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں سیلزٹیکس کی وصولی سے متعلق درخواست پر لیسکو اور فیسکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز سے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔جسٹس منصورعلی شاہ کی عدالت میں درخواست گزار نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں بلوں میں سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے عدالت میں سیلز ٹیکس نہ لینے کی یقین دہانی کرائی تھی،مختلف قسم کے ٹیکسز کے بعد سیلز ٹیکس وصولی غیرقانونی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکم امتناعی کے باوجود سیلز ٹیکس کی وصولی پرچیف ایگزیکٹیو آفیسرز لیسکو اور فیسکو کے خلاف کارروائی کی جائے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے لیسکو، فیسکو اور دیگر فریقین سے اٹھارہ اپریل تک جواب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :