گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تا ریخ میں مزید دو دن کی تو سیع

منگل 28 اپریل 2015 12:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے دو دن مزید دے دیئے گئے الیکشن کمیشن کی جانب سے 27 اپریل کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی اب الیکشن کمیشن نے اسے بڑھا کر 29 اپریل کر دیا ہے اس وقت تک سینکڑوں امیدواران کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق صرف دو حلقوں میں سے ایک سو سے زائد کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :