ہائیر ایجوکیشن کمیشن جیسا اہم ادارہ گزشتہ ایک سال سے سربراہ سے محروم

منگل 28 اپریل 2015 12:39

ہائیر ایجوکیشن کمیشن جیسا اہم ادارہ گزشتہ ایک سال سے سربراہ سے محروم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن جیسا اہم ادارہ گزشتہ ایک سال سے سربراہ کے بعیر کام کر رہا ہے‘ پچھلے سال خالی ہونے والے ایگزیکٹوڈائریکٹر کے عہدے کی تقرری کیلئے تاحال کوئی اہم اقدامات نہیں کئے گئے۔ مذکورہ عہدے پر ڈاکٹر منصور کنڈی اضا فی عہدے کے ساتھ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال 15 اپریل کو خالی ہونے والے اس عہدے پر بطور چیئرمین مختار احمد کی تقرر کے بعد بھی کوئی خاطر خواہ کوشش نہیں کی گئی۔

تاہم گزشتہ سال ستمبر میں ایک اہم فیصلہ کے بعد کمیشن تشکیل دیا گیا جس کی طویل میٹنگ کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے کی تقرری کے لئے اخبارات میں اشتہار دیا گیا لیکن باوجود اس کے عہدے کی تقرری ممکن نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جیسے اہم سربراہ کو ابھی تک تقرری ممکن نہ ہونا سمجھ سے بالا تر ہے ڈاکٹر منصور کنڈی ایک ایماندار آفیسر ہیں لیکن وہ کوئی بھی ایسا فیصلہ کرنے سے قاصر ہوں گے جس میں انہیں کچھ تحفظات ہوں گے تاہم اس معاملے کو جلد حل ہونا چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی دو سال قبل کمیشن میں شامل اعلیٰ سطح کے افسران کی تعداد 18 تھی جو اب کم ہو کر 10 رہ گئی دوسری طرف ہائیر ایجوکیشن کمیسن کی ترجمان عائسہ اکرام کا کہنا ہے کہ اس عہدے کی تقرری کے لئے 19 مارچ کو انٹرویو کئے گئے جن میں 3 نام منتخب کئے گئے جن کو کمیشن میں زیر بحث لانے کے بعد سمری وزیراعظم کو بھیجی جائے گی تاہم چند وجوہات کی بناء پر اجلاس کی کارروائی ممکن نہیں ہو سکی امید ہے کہ آئندہ ماہ میں اجلاس بلا کر اس معاملے کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔