اسلام آباد : اسلام آباد کے تاجروں نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا، شٹر ڈاون ہڑتال جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 اپریل 2015 12:28

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) : اسلام آباد کےتاجروں نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے.

(جاری ہے)

مارکیٹیں رات 8 بجے بند کر نے کے فیصلے کے خلاف تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتاال کر رکھی ہے جس کے باعث آبپارہ، کراچی کمپنی، سپر مارکیٹ اور جناح سپر مارکیٹ کو بند رکھا گیا ہے. جبکہ روز مرہ استعمال کی چھوٹی مارکیٹیں کھلی ہیں. تاجروں نے موقف دیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ ہیں جبکہ خریداری کے لیے شہری شام کو گھروں سے نکلتے ہیں لہٰذا 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ منظور نہیں ہے.

متعلقہ عنوان :