تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب

منگل 28 اپریل 2015 12:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج بدھ کو کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ۔ جس میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات اور جوڈیشل کمیشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہو گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے آج 29 اپریل بروز بدھ کور کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ طلب کر لیا جس میں کور کمیٹی ممبران سمیت دیگر رہنماؤں کو پہنچنے کی ہدایت کی گئی ۔ اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ میں تحریک انصاف کی سیٹوں سمیت جوڈیشل کمیشن میں نیا جواب بدھ کے روز ہونے والی سماعت پر غور خوض اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :