کراچی : ذوالفقار مرزا کو ملی کامیابی، سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقار مرزا اور اہلیہ کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 اپریل 2015 11:50

کراچی : ذوالفقار مرزا کو ملی کامیابی، سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقار مرزا ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) : سندھ ہائی کورٹ میں ذوالفقار مرزا کو سکیورٹی دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی.

(جاری ہے)

ذوالفقار مرزا نے بیان دیا کہ عدالت کے حکم کے با وجود سندھ حکومت نے میری سکیورٹی کو واپس لے لیا جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے. ذوالفقار مرزا نے بیان دیا کی آصف زرداری کے فرنٹ مین انور مجید کو کیسے سکیورٹی دے دی گئی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ انور مجید اور ان کی اہلیہ مافیا کے سر غنہ ہیں . جس پر عدالت نے ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا.