منتظمین نے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں سیلفی اسٹکس پر پابندی لگا دی

منگل 28 اپریل 2015 11:37

لندن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) منتظمین نے اس سال ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں سیلفی اسٹکس پر پابندی لگا دی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آل انگلینڈ لان ٹینس کلب نے پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے دوران مداح ومبلڈن ہیڈ کواٹرز میں اسٹکس نہیں لے جا سکیں گے۔کلب نے ٹکٹ رکھنے والوں کیلئے گائیڈ لائن میں بتایا کہ وہ محض بڑھتے ہوئے رجحان پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گائیڈ میں بتایا گیا کہ دوسرے تمام بڑے کھیلوں، تفریحی اورثقافتی تقریبات کی طرح چیمپئن شپ کے دوران میدان میں سیلفی اسٹک لے جانے پر پابندی ہو گی۔خیال رہے کہ سیلفی اسٹکس پر پابندی لگانے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس سے دوسرے حاضرین کو ایونٹ میں لطف اندوز ہونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔انگلش پریمیئر لیگ کے فٹبال کلب ٹوٹنھم ہاٹ سپرز نے اپنے وائٹ ہارٹ لین گراوٴنڈ میں سیلفی اسٹکس پر پابندی عائد کر رکھی ہے، جبکہ واشنگٹن کے مشہور زمانہ عجائب گھر سمتھ سونیم میں بھی سیلفی اسٹکس پر پابندی ہے۔

متعلقہ عنوان :