ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے سابق کینگرو کپتان رکی پونٹنگ سے کپتانی کے گر سیکھنا شروع کردیئے

منگل 28 اپریل 2015 11:36

ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے سابق کینگرو کپتان رکی پونٹنگ سے ..

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اپریل۔2015ء) ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ سے کپتانی کے گر سیکھنا شروع کر دیئے ہیں ، ایک انٹر ویو میں روہت شرما کا کہنا تھا کہ جب بھی قیادت ملتی ہے تو ہمیشہ یہ ان کیلئے سیکھنے کا ایک نیا عمل ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں اپنی ٹیم میں رکی پونٹنگ کا ساتھ بھی حاصل ہے جن سے سیکھنے کا بھرپور موقع مل رہا ہے کیونکہ وہ دو مرتبہ ورلڈ کپ بھی جیت چکے ہیں اور انہیں اس بات کا آئیڈیا ہے کہ بڑے ٹورنامنٹس کیسے جیتے جاتے ہیں۔ ان کا بات کرنا یا رہنمائی کرنا بھی سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :