کراچی : سلمان لاشاری قتل کیس، آئی جی سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 اپریل 2015 11:26

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) : سلمان لاشاری قتل کیس کے سلسلے میں آئی جی سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے. عدالتی احکامات کے باوجودگواہان کو سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر گذشتہ سماعت میں عدالت نے آئی جی سندھ ا ور سیکرٹری داخلہ کو طلب کیا تھا. توہین عدالت نوٹس پر آئی جی سندھ نے اپنا جواب جمع کر وا دیا.

(جاری ہے)

آئی جی سندھ اور سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں. جبکہ آئی جی سندھ نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق مقتول کے اہل خانہ کو سکیورٹی فراہم کی ہے، اہل خناہ کو 4 سکیورٹی اہلکار فراہم کریں گے. اہل خانہ کو سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی پر عدالت نے آئی جی سندھ کے خلاف توہین عدالت نوٹس واپس لے لیا.

متعلقہ عنوان :