وہاڑی میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیاگیا

منگل 28 اپریل 2015 11:26

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں سزائے موت کے قیدی کوپھانسی دے دی گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں دوہرے قتل کے مجرم منیر حسین کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی، اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

مجرم منیر حسین نے 2000 میں زمین کے تنازع پر بھانجے اور بھانجی کو قتل کردیا تھا۔واضح رہے کہ ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 70 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا یا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :