خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شدت5.5 ریکارڈ

منگل 28 اپریل 2015 11:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)خیبر پختونخواہ کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5.5 ریکارڈ کی گئی۔ایک منٹ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے رہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی صبح10 بج کر 14 منٹ پرخیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت مختلف علاقے جن میں سوات،لوئر دیر،لوئر بالا،مینگورہ ،مالاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کی سرحدی حدود تھی جبکہ زلزلے زیر زمین گہرائی 144 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے کے بعد لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلے کے جھٹکے تقریباً ایک منٹ تک محسوس ہوتے رہے ۔