لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 اپریل 2015 11:10

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) : لاہور ہائی کورٹ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، ڈی سی او کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی، ہماری کوشش ہے کہ قیمتوں میں اعتدال لایا جائے. درکواست گزار نے موقف دیا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عام آدمی متاثر ہو رہا ہے . عدالت سے درخواست ہے کہ گذشتہ 5 سالوں کی قیمتوں کا ریکارڈ طلب کرے. تاہم عدالت نے چیف سیکر ٹری پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی.

متعلقہ عنوان :