کراچی : سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی سندھ ہائی کورٹ آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 اپریل 2015 10:54

کراچی : سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی سندھ ہائی کورٹ آمد

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) : سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات کے باوجود سکیورٹی واپس لینے پر ذوالفقار مرزا نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کر دی ہیں. ذوالفقار مرزا نے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ کے خلاف بھی توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی ہیں. میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ سکیورٹی واپس لے کر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں.