زمبابوین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر شہر قائد کو نظر انداز کرنا کراچی دشمنی کے مترادف:ایم کیو ایم

پیر 27 اپریل 2015 23:14

زمبابوین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر شہر قائد کو نظر انداز کرنا کراچی ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اپریل ۔2015ء ) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ زمبابوے کے دورہ پاکستان کے دوران کچھ میچز کراچی میں بھی رکھے جائیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں کے لوگ بھی کرکٹ سے بے حد دلچسپی رکھتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے سوال کیا کہ اسے بتایا جائے کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے آرہی ہے یا پنجاب کے دورے پر آرہی ہے ؟ ۔ رابطہ کمیٹی کے ترجمان کے مطابق سری لنکن ٹیم پر حملہ کراچی میں نہیں بلکہ لاہورمیں ہوا تھا اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر شہر قائد کو نظر انداز کرنا کراچی دشمنی کے مترادف ہے ۔

متعلقہ عنوان :