انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے کچھ نہیں کیا : احسان مانی

پیر 27 اپریل 2015 23:03

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اپریل ۔2015ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر احسان مانی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا اور اس مقصد کے لیے جو کوششیں ہو بھی رہی ہیں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ تن تنہا کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک نجی ویب سائیٹ کو دیے گئے انٹرویو میں احسان مانی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا زمبابوین ٹیم کے دورہ پاکستان میں اپنے امپائرز نہ بھیجنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ اسے پاکستان پر اعتماد نہیں ہے اور وہ ابھی بھی پاکستان کو ہائی رسک اور اپنے آفیشلز کو غیرمحفوظ سمجھتی ہے۔

آئی سی سی کے سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ زمبابوین ٹیم کے پاکستان آنے سے دیگر بڑی ٹیموں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا اور وہ ٹیمیں پاکستان نہیں آئیں گی۔ احسان مانی کے مطابق آئی سی سی کی بنائی ہوئی ٹاسک فورس نے بھی صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامی ڈھانچے میں ردوبدل کے بارے میں کچھ بیان دیے تھے اور اس سے زیادہ اس نے بھی کچھ نہیں کیا۔ یاد رہے کہ زمبابوے نے آئندہ ماہ اپنی ٹیم پاکستان کے مختصر دورے پر بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور اس کی سکیورٹی ٹیم حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان آ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :