لاء انیڈ آرڈر اور سٹریٹ کر ائم کی روک تھام کے لیے شہر میں سخت ناکہ بندی اور موئثر گشت روزانہ کی بنیاد پر کئے جائیں‘ ڈی آئی جی آپریشنز

پیر 27 اپریل 2015 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء )ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ شہر میں لاء انیڈ آرڈر اور سٹریٹ کر ائم کی روک تھام کے لیے شہر میں سخت ناکہ بندی اور موئثر گشت روزانہ کی بنیاد پر کئے جائیں۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر نفری بڑھائی جائے اور ناکوں پر کاروں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کا نظام مزید سخت کیا جائے۔

ٹارگٹ آفنڈر کی گرفتاری کے بعد مکمل انٹیروگیشن کی رپورٹ بنائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں لاء اینڈ آرڈر کو کنٹرول کرنے اور سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے حوالہ سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔اس موقع پرایس ایس پی آپریشنز محمد باقر رضا کے علاوہ تمام ڈویژنل ایس پیز ،ایس پی ہیڈکواٹرز عمر سعید اور ایس پی مجاہد سید مختار حسین نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقہ جات میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کئے جائیں اورروزانہ ایس ایچ اوز خود اپنے علاقے میں نکل کر اہم مقامات کی ناکہ بندی کروائیں جس سے سٹریٹ کرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی۔انہوں نے ایس پی مجاہد سید مختار حسین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا شہر کے داخلی اور خارجی راستوں اورناکہ بندی پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی روزانہ کی رپورٹ میر ے دفتر ارسال کریں۔انہوں نے میٹنگ کے دوران ایس پی ہیڈ کواٹرز عمر سعید کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جس کسی ڈویژنل ایس پی کے علاقہ میں ناکہ بندی کے حوالے سے نفری کی کمی ہے وہاں نفری مکمل کی جائے اور دیگر چیکنگ کے آلات بھی مہیا کریں۔