جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا طلال بگٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 27 اپریل 2015 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، حافظ محمد ادریس ، میاں محمد اسلم ، راشد نسیم ، اسد اﷲ بھٹو سمیت جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنوں نے نواب طلال اکبر بگٹی کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیا ن میں مرحوم کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہ پاکستان کے خیر خواہ تھے ۔

انہوں نے اپنی پوری زندگی پاکستان اور خاص طو ر پر بلوچستان کے عوام کی خدمت کی ۔ انہو ں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ دریں اثنا حافظ محمد ادریس نے مرحوم کے بیٹے نواب شاہ زین بگٹی کو فون کیا اور ان کے والد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اظہار تعزیت کیا۔

متعلقہ عنوان :