عوامی نیشنل پارٹی کا اجلاس،آج ہو نے والے جلسہ عام کے انتظا ما ت پر تفصیل سے غو ر و خو ض

پیر 27 اپریل 2015 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صو بائی کا بینہ ، پارلیما نی پارٹی مرکزی عہد ید اروں ضلع کوئٹہ کے صد ورسیکرٹری ، پشتون،ای،ایف اور نیشنل یو تھ آر گنا ئز یشن کے صو بائی صد ور سیکرٹریزکا مشترکہ اجلاس گز شتہ روز باچا خان مرکز میں زیر صد ا ر ت صو بائی صد ر اصغر خان اچکزئی منعقد ہو ا اجلا س میں آج ہو نے والے جلسہ عام کے انتظا ما ت پر تفصیل سے غو ر و خو ص کیا گیااور اب تک کئے گئے انتظا ما ت کو تسلی بخش قر ار دیا گیااور آج کے جلسہ عام کو پشتون عوامی ا ہد اف کے حصول اور پشتون دشمن قوتوں کے قوم اور وطن کے خلاف نا پا ک عز ائم کو خا ک میں ملا نے کے لیے سنگ میل قر ار دیا گیا، اجلاس میں آج کے جلسہ عام میں غیور پشتون بلو چ اولس اور آباد کار وعوام النا س سے بھر پور شر کت کی اپیل کی گئی ، کیونکہ آج کا جلسہ عام ایک ایسے وقت اور حا لات میں منعقد کی جا رہی ہے جہا ں ہر طر ف پشتونوں کے خلاف قوم اور وطن دشمن عملیا ت اپنے عر و ج پر ہیں، گز شتہ چا ر دہا ئیوں سے پشتون افغان وطن کو لہو لہان کر نے ،کڈ وال زند گی گز ارنے پر ہمیں مجبور کر نے کے بعد بھی ہمارے دشمن قوتوں کو اطمیان اور تسلی نہیں ہو تی ہیں، جنگ جھگڑ ے اور آگ کے شعلوں نے ہمارے قوم اور وطن کو جلا کر کے راکھ بنا دی گئی، غازی، شہید مر تد یا مجا ہد کا پتہ آج تک نہیں چلا یا جا سکا، گنا ہ گار اور بے گناہ کی تمیز آج تک نہیں ہو ئی ہے، اور ہنو ز ہر طر ف مفا د ہر ایک نے مد نظر رکھی ہے، جبکہ بند و ق ہمارے ہا تھوں میں تھما نے سا ز ششیں کی جا رہی ہیں، گز شتہ 67سالوں میں اپنے قوم اور وطن کی تر قی و خو شحالی اور اسو د گی کو مد نظر رکھ کر منصو بہ بندی تو دور کی با ت ہے ، بلکہ ہر وہ منصوبہ جیسے گو ادر کا شغر اکنا مک کو ر یڈور جس میں پشتونخو ا وطن کی تر قی و خو شحا لی پو شید ہ تھی اور جس کو چین اور ہمارے پلا نینگ ڈویژن کو حتمی شکل دی تھی، اجلاس میں گو اد ر کاشغراقتصا دی راہد اری کی مبینہ تبد یلی، پشتونوں اور صو بے کے عوام کی واحدذریعہ معا ش زراعت کو تبا ہی کے دہانے پہنچا نے خو د سا ختہ لو ڈ شیڈنگ ، نا درا حکام کی نا روا اقد امات امن و امان کی گھمبیر صو ر تحال اور مر دم شماری کو ایک بار پھر متنا زعہ بنا نے کے خلاف پر گہر ی تشو یش کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :