کوئٹہ،بلوچستان اسمبلی میں خواتین سے متعلق مسودہ قانون موخر، بلوچستانی غیرمنقولہ جائیدادٹیکس کی تحریک منظور

پیر 27 اپریل 2015 22:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) بلوچستان اسمبلی میں خواتین سے متعلق مسودہ قانون موخرکردی گئی جبکہ بلوچستانی غیرمنقولہ جائیدادٹیکس کی تحریک منظورکرلی گئی پینل رکن ڈاکٹررقیہ ہاشمی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں بلوچستانی خواتین کوان کے کام کے مقام پرہراساں کرنے کامسودہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے کمیٹی بنانے کی تجویز پرآئندہ اجلاس تک موخرکردیاگیاوزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ خواتین سے متعلق بل پرایک کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں خواتین اراکین کی تجاویز بھی شامل کئے جائیں جس پرخواتین اراکین اسمبلی ڈاکٹرشمع اسحاق،راحیلہ حمیددرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تجویزپراتفاق کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ کی جانب سے کمیٹی بنانے کاخیرمقدم کرتے ہیں جبکہ بلوچستان کی شہری غیرمنقولہ جائیدادٹیکس سے متعلق ترمیمی مسودہ کی تحریک صوبائی وزیرریونیوشیخ جعفرمندوخیل نے ایوان میں پیش کیااپوزیشن کی جانب سے اعتراضات بھی اٹھائے گئے تاہم ایوان میں حکومت ارکان کی اکثریت کی بناپرمسودے کومنظورکرادیاگیااپوزیشن ارکان انجینئرزمرک خان اچکزئی،سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ غیرمنقولہ جائیدادٹیکس سے متعلق غریب شہریوں پررحم کیاجائے اورغریب شہریوں کاخاص خیال رکھاجائے ۔