یکم مئی سے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کا آغاز، انٹر نیٹ ٹریکنگ کے ذریعے عملہ صفائی کی حاضری یقینی بنائی جائیگی، راولپنڈی میں عملہ صفائی کے اجلاس میں صفائی صورتحال پر بریفنگ

پیر 27 اپریل 2015 22:44

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)ترک کمپنی ’’البیراک،،اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام 100 سے زائد پرانے اور نئے سینٹری انسپکٹرز اور سینٹری سپروائزر سمیت عملہ صفائی کا ایک مشترکہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں شہرکی صفائی کی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ یکم مئی سے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کا آغاز کیا جائیگا اور انٹر نیٹ ٹریکنگ کے ذریعے عملہ صفائی کی حاضری یقینی بنائی جائیگی،اس سلسلے میں ترک کمپنی ’’البیراک،،اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ٹیلی نار کمپنی سے طے پائے گئے معاہدہ کے تحت ملازمین سے شناختی کارڈ کی کاپیاں منگواکر سمیں اورمطلوبہ تعداد میں موبائل فون بھی خرید لیئے ہیں، انٹر نیٹ ٹریکنگ کے ذریعے عملہ صفائی روزانہ کی بنیاد پر مرکزی مانیٹرنگ روم میں تصاویر بھجوائے گاجو ورکر کام کرے گا اسی کی حاضری ہوگی جس سے صفائی کا نظام مذید بہتر ہوگااور عوام کو اچھی سروسز ملے گی نئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم سے گھوسٹ ملازمین کابھی خاتمہ ہوگا