قومی اسمبلی اجلاس ،خواتین کو ترقیاتی فنڈز نہ ملنا قانون کی خلاف ورزی ہے ، خواتین کو نظر انداز نہ کیاجائے،عجاز جاکھرانی

واک آؤٹ کرنے والی خواتین کو منا کر لایا جائے ، نقطہ اعتراض پر اظہار خیال تمام ایم این ایز کو فنڈز مل رہا ہے تو خواتین کوبھی فنڈز ملیں گے،کیپٹن صفدر فنڈز دینا کوئی آئینی حق نہیں ، وہ مخصوص نشستوں پر ایم این اے منتخب ہوکر آئیں ہیں تاہم خواتین ہمارے لئے عزت دار ہیں ، خواجہ آصف اگر وزیر صاحب کہہ رہے ہیں کہ ہم کسی کی نمائندگی نہیں کررہے تو ہماری سیٹیں ختم کردیں ، ڈاکٹر نفیسہ شا اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی

پیر 27 اپریل 2015 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی کے پیر کے روز اجلاس میں نقطہ اعتراض پرپاکستان پیپلز پارٹی کے اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ خواتین کو ترقیاتی فنڈز نہ ملنا قانون کی خلاف ورزی ہے ، خواتین کو نظر انداز نہ کیاجائے اور واک آؤٹ کرنے والی خواتین کو منا کر لایا جائے ۔ جس پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ تمام ایم این اے کو فنڈز مل رہا ہے تو خواتین کوبھی فنڈز ملیں گے۔

بعد ازاں وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ فنڈز دینا کوئی آئینی حق نہیں ہے وہ مخصوص نشستوں پر ایم این اے منتخب ہوکر آئیں ہیں تاہم خواتین ہمارے لئے عزت دار ہیں خواتین کے حق میں ایم کیو ایم کے عبدالوسیم نے کہا کہ خواتین ہونا کوئی قصور نہیں بطور ایم این اے ان کے حلقے کے لوگ ان خواتین سے توقع رکھتے ہیں کہ کہیں ترقی کا کوئی کام ہوجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو زندہ لاشیں کہنے والوں کو این اے 246 کے الیکشن کے بعد پتہ چل چکا ہے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ 60 خواتین کی مخصوص نشستیں ہیں آئین کا آرٹیکل 25 کی شق 2کے مطابق کسی ایم این اے کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جاسکتا اگر وزیر صاحب کہہ رہے ہیں کہ ہم کسی کی نمائندگی نہیں کررہے تو ہماری سیٹیں ختم کردیں وفاقی وزیر کو اپنے الفاظ واپس لینے چاہیں جس پر نواز لیگ کے اویس لغاری نے کہا کہ ہمارے ساتھ بھی امتیازی سلوک ہورہا ہے ہمیں بولنے کاوقت نہیں دیاجاتا وفاقی وزیر کے الفاظ کو غلط طور پر لیا گیا خواتین کو ہر حالت میں اسمبلی میں ہونا چاہیے فنڈز کی تقسیم پر ہمارا حق نہیں ہونا چاہیے ہم تو پالیسی بنانے کے لیے اسمبلیوں میں آئے ہیں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل نے کہا کہ صحیح لوگوں کے لیے صحیج جانب نہیں کسی خواتین ممبر کو فنڈ نہ دیں لیکن ان کے ساتھ مساوی سلوک نوکری من پسند علاقوں میں ترقیاتی کام تو کروائے جاتے ہیں لیکن دوسرے علاقوں میں ترقیاتی کام نہیں کررہے ایسے ہمیں فیڈریشن چاہیے کراچی اس ملک کا سب سے بڑا شہر ہے وہاں تمام منصوبوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے یہ پاکستان کسی حکومت کا نہیں بلکہ سب کا ہے ہمارے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے ایسے فنڈز ہمیں نہیں چاہیے اس ملک میں بجلی نہیں پانی نہیں اور چین کے معاہدے میں بڑے شہر کراچی کو نظر انداز کردیا گیا ۔

ہمارا مطالبہ تھا کہ بلدیاتی ا لیکشن جلد از جلد کروائے جائے لیکن سپریم کورٹ نے حکم دیا تو ایکشن کروائے گئے پاکستان کے ترقیاتی فنڈز پر مساوی تقسیم کی جائے عارف علوی نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز جو مخصوص کیا جاتا ہے ان میں خواتین کا بھی حصہ ہونا چاہیے جن خواتین کو پارٹی لے کرآتی ہیں ان کو بھی اس ترقیاتی فنڈز کا حصہ بنایا جائے مخصوص نشستوں کا مقصد یہ تھا کہ خواتین کو مساوی بنیادوں پر اسمبلی میں لائیں ان کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے شیر اکبر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا اگر قومی اسمبل کے ایم ایس کا کوئی حق نہیں اس طرح صوبائی حکومت بھی اپنے ایم پی اے کا حق نہیں کہ وہ ترقیاتی فنڈ لیں یہ کام لوکل گورنمنٹ کا ہے ہمیں ترقیاتی فنڈز میں نظر انداز نہ کیا جائے ۔

نقطہ اعتراض کے جواب میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایم این اے یا ایم پی اے کو فنڈ دینا کوئی آئینی حق نہیں ہے خواتین ہماری بہنیں ہیں ان کو حق دینا حکومت کا فیصلہ کرنا ہے اور وہ دینگے اس میں قانون کی کوئی وجہ شامل نہیں ہے فنڈز کسی بھی ممبر کا حق نہیں یہ 1985ء سے ایک روایت چلی آرہی ہے پچھلے پانچ سال کسی اپوزیشن کو فنڈز نہیں ملے مشرف کے دور میں بھی اپوزیشن کو فنڈز نہیں ملے ہیں اور اس پر کسی اعتراض کا حق ن ہیں ہے میڈیا رات کو اور آج کے اخبارات میں یہ مسئلہ اٹھائے گا کہ ایم این اے فنڈز پر لڑ رہے ہیں یہ ہمارا استحقاق نہیں ہے اور کبھی نہیں ہوگا ۔

وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ جب ہوا تھا تو وفاقی حکومت نے اپنے فنڈز کا کچھ حصہ صوبوں کودیا ہے اس طرح باتیں کرنا اس فورم پر شور کرنا اٹھارہویں ترمیم کے دوران بھی ان لوگوں نے شور مچایا تھا پی پی پی والے تو باتیں ہی نہ کریں بھٹو شہید نے 1973ء آئین بنایا تھا جس میں بیس مخصوص نشستیں رکھی گئی تھیں خواتین ایسی قوانین لے آئے جس سے ان کو فنڈز ملیں مخصوص نشستوں کو منتخب نمائندوں کے برابر نہ کریں پی پی پی اپنے لیڈر ذوالفقار علی بھٹو کو ماننے سے انکاری ہے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ ایک نان ایشو کو ایشو بنایا جارہا ہے فنڈز ایم این اے یا ایم پی اے کو نہیں دیا جارہا ہے بلکہ ان کے حلقوں کو دیا جارہا ہے خواتین کا ایک مطالبہ ہے اور ان کا یہ مطالبہ وزیراعظم تک پہنچایا جائے کیونکہ یہ خواتین ایم این اے اپنی جیب میں نہیں ڈال رہے بلکہ ان کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر لگیں گے ان کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا خواتین کا مطالبہ بالکل جائز ہے او یہ بات میں بالکل دو ٹوک الفاظ میں کہتا ہوں کہ یہ فنڈز کسی ایم این اے یا ایم پی اے کی جیب میں نہیں جاتا خواتین کے حقوق مردوں کے برابر کے ہیں ان کو تسلیم کرتے ہیں ان کا مطالبہ پورا کرینگے ۔

اجلاس جاری تھا کہ ڈپٹی سپیکر نے اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا ۔