لاہور، پولیس لائنز کا پرآسائش ماحول، اہلکاروں کی مفت شیو اور کٹنگ

دہشت گردوں، ڈاکوؤں اور مجرموں سے نبرد آزما پولیس اہلکاروں کیلئے لاہور پولیس لائنز میں پرآسائش انتظامات

پیر 27 اپریل 2015 22:31

لاہور اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء صبح و شام موسم کی سختیاں برداشت کرتے اور ہنگامی ذمہ داریاں نبھاتے پولیس اہلکار جب لاہور کی سب سے بڑی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ پہنچتے ہیں تو وہاں کا پرآسائش ماحول ان کو پھر سے تازہ دم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ذہنی اور جسمانی کھیلوں سے مزین وسیع و عریض کامن روم میں اہلکار حالات حاضرہ سے باخبر بھی رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس لائنز میں سب سے زیادہ رش والی جگہ یہاں کا سیلون ہے جہاں اہلکاروں کی کٹنگ اور شیو مفت کی جاتی ہے اور اپنی مرضی کی مونچھوں کی دیکھ بھال بھی جبکہ فرصت کے لمحات ہوں اور میوزک سے لطف نہ اٹھایا جائے یہ کیسے ممکن ہے۔ پولیس اہلکاروں کی شخصیت سنوارنے کے لئے یہاں کوششیں تو خوب کی جا رہی ہیں لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کے طرز عمل میں نکھار کا رنگ عوام الناس تک کب پہنچتا ہے۔

متعلقہ عنوان :