چین کے ساتھ ہو نے والے معاہدات کے اثرات معیشت پر بہترین مرتب ہوں گے،مولانا عبدالغفور حیدری

پیر 27 اپریل 2015 22:29

< p>لاہور /اسلام آباداُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ہو نے والے معاہدات کے اثرات معیشت پر بہترین مرتب ہوں گے اور چین کی سر مایہ کاری کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جا ئے گی ، پار لیمنٹ یہ طے کر چکی ہے کہ پاک چین معاہدات باہر صورت کامیاب ہوں گے اور ان پر عمل درآمد ہو گا، استعماری قوتیں مسلمانوں کو لڑاکر انتشار پھیلارہے ہیں امت مسلم کو متحد ہو کر ان قوتوں کامقابلہ کر نا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رحمانیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے انہوں نے کہا کہ پار لیمنٹ یہ طے کر چکی ہے کہ پاک چین معاہدات باہر صورت کامیاب ہوں گے اور ان پر عمل درآمد ہو گا مو لا نا حیدری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عام انتخا بات اسمبلی کی مدت پوری ہو نے پر ہوں گے اور یہی جمہوریت کا حسن ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکار کر نے کے لیئے عالمی سازش کے تحت ٹارگٹ کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے لیکن انشاء اﷲ کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک میں کو ئی ایسی سازش کامیاب نہیں ہو گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ استعماری قوتیں مسلمانوں کو لڑاکر انتشار پھیلارہے ہیں امت مسلم کو متحد ہو کر ان قوتوں کامقابلہ کر نا ہو گا ۔

۔۔

متعلقہ عنوان :