ملک میں دھرنا کلچر ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنا،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حفاظت کے لیے اسپیشل ٹاسک فورس بنائی جائے گی،سرمایہ کاروں اور مینو فیکچرز کو اس بات کا پابند کیا ہے کہ 25 فیصد خام مال پاکستان سے حاصل کریں،موجودہ حکومت اپنی مدت ختم ہونے سے قبل جی ڈی پی گروتھ7فیصد تک لائے گی جبکہ رواں سال کے آکر تک جی ڈی پی کی شرح5فیصد تک پہنچ جائے گیزرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا نیا ریکارڈ قائم کریں گے ،یاماہا موٹر سائیکل کمپنی پاکستان میں 150ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر ے گی ، نئی موٹر انڈسٹریز لگنے سے 45 ہزار ہنرمندوں کو براہ راست روزگار کے مواقع میسر آسکیں گے ، تقریب سے خطاب

پیر 27 اپریل 2015 22:27

ملک میں دھرنا کلچر ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنا،غیر ملکی سرمایہ کاروں ..

کراچی اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی بہترین اقتصادی پالیسی کے سبب غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب ہورہی ہیں ،ملک میں دھرنا کلچر ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنا،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حفاظت کے لیے اسپیشل ٹاسک فورس بنائی جائے گی،سرمایہ کاروں اور مینو فیکچرز کو اس بات کا پابند کیا ہے کہ 25 فیصد خام مال پاکستان سے حاصل کریں،موجودہ حکومت اپنی مدت ختم ہونے سے قبل جی ڈی پی گروتھ7فیصد تک لائے گی جبکہ رواں سال کے آکر تک جی ڈی پی کی شرح5فیصد تک پہنچ جائے گیزرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا نیا ریکارڈ قائم کریں گے ،یاماہا کمپنی پاکستان میں اپنے پلانٹ بند کرچکی تھی موجودہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے انہوں نے دوبارہ پاکستان میں اپنے کا م کا آغاز کیا ،یاماہا موٹر سائیکل کمپنی پاکستان میں 150ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر ے گی جس سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے جبکہ نئی موٹر انڈسٹریز لگنے سے 45 ہزار ہنرمندوں کو براہ راست روزگار کے مواقع میسر آسکیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو بن قاسم انڈسٹریل پارک میں یاماہا موٹر سائیکل پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر یاماہا موٹر سائیکل کے صدر ہیرو یوکی یناگی ،یاماہا موٹرز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹریاسوشی اتو ،سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل،نجکاری بورڈ کے چیئرمین محمد زبیر،گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا،کراچی اسٹاک ایکس چینج کے چیئرمین منیر کمال اور دیگر بھی موجو دتھے ۔

وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار نے کہا کہبیرونی سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرناحکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی ایک ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جو غیر ملکی سرمایہ کارں کو نئی سرمایہ کاروں کے تناظر میں ان کی رہنمائی اور معاونت بھی کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت انتہا پسندی و توانائی بحران کے خاتمے اور معاشی استحکام کیلئے درست سمت میں گامزن ہے،ہماری معاشی پالیسی میں سرمایہ کاری کو کلیدی حیثیت حاصل ہے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات کر رہے ہیں گذشتہ20ماہ میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے معیشت کو درست راستے پر گامزن کیا ، ایس ایم ایز سیکٹر کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر 12ماہ میں ڈھائی ارب ڈالر سے بڑھ کرساڑھے بارہ ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں اور اس سال زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا نیا ریکارڈ قائم کریں گے ۔

افراط زر کی شرح گزشتہ 13ماہ کی کم ترین سطح 3فیصد پر ہے ۔اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 19ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر33ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر چکی ہے انرجی سیکٹرمیں کئی اہم منصوبے بنائے جا رہے ہیں ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت بڑے فیصلے کررہی ہے ،اس وقت ملک بھر میں 4500میگاواٹ بجلی کی قلت ہے جبکہ 2017تک سسٹم میں10600میگاواٹ مزید بجلی آجائیگی جس میں سے3600میگاواٹ بجلی ایل این جی سے پیدا کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گرنے سے حکومتی آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم اس کے نتیجے میں جاری کھاتوں کے خسارے میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ حکومت نے مرکزی بینک سے قرض لینے کی روایت کم کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیداواری لاگت ابھی بھی خطے کے دیگر ممالک سے کہیں کم ہے غیر ملکی سرمایہ کار اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آٹو انڈسٹریز سے سالانہ 8ارب روپے کا ٹیکس وصول ہوتا ہے جو ریونیو کے حساب سے بڑا حجم ہے اس لئے حکومت آٹو پالیسی متعارف کرائی ہے جس سے نہ صعرف یاماہا بلکہ دیگر آٹو انڈسٹریز میں بھی سرمایہ کاری بڑھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیٹرو جاپان نے پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جہاں سرمایہ کاری کے منافع بخش اور وسیع مواقع موجود ہیں۔

جاپان کی کمپنیوں کے پاس بہترین مواقع ہیں کہ وہ پاکستان آکر سرمایہ کاری کریں ،پاکستان اور جاپان کے مابین زراعت اور دیگر شعبوں میں باہمی تجارت کے بہت سے مواقع موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے جاپانی کمپنیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پاکستان آکر سرمایہ کا ری کریں ۔انہوں نے کہا کہ یاماہا کمپنی موجودہ حکومت سے قبل پاکستان میں اپنے پلانٹ بند کرچکا تھا مگر موجودہ حکومت کی سنجیدہ کوششوں کی وجہ سے ان کی ملک میں دوبارہ واپسی ہوئی ہے ،یاماہا کی پاکستان میں دوبارہ واپسی موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے،یاماہا پاکستان میں 150ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جس سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں،موجودہ حکومت نے محض دو سال کے عرصے میں بجٹ خسارے میں35فیصد کمی کی ہے۔تقریب سے یاماہا موٹرز کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جاپانی سرمایہ کاری سیلگنیوالیموٹرسائیکل پلانٹ نے پیداوارشروع کردی موٹرسائیکل پلانٹ 5 ارب 30 کروڑروپیکی سرمایہ کاری سے لگایا گیاموٹرسائیکل کی کل سے ملک بھرمیں سپلائی شروع کردیجائے گی ، پلانٹ کی تنصیب سے200افراد کو روزگارملاجبکہ800 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ بن قاسم انڈسٹریل پارک میں یاماہا موٹر سائیکل کا پلانٹ 50ملین ڈالر کی لاگت سے لگایا گیا ہے جہاں رواں برس ابتدائی طور پر 30ہزار یونٹس تیار کئے جائینگے جبکہ 2020تک 3لاکھ تا4لاکھ یونٹس کی تیاری کا ہدف ہے۔

متعلقہ عنوان :