Live Updates

عمران خان کو پشاور میں 140 بچوں کے شہید ہونے پر پارلیمنٹ میں واپس آنے کا خیال کیوں نہیں آیا: سینیٹر زاہد خان

muhammad ali محمد علی پیر 27 اپریل 2015 22:22

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اپریل 2015 ء) اے این پی کے رہنماء اور سینیٹر زاہد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پشاور میں 140 بچوں کے شہید ہونے پر پارلیمنٹ میں واپس آنے کا خیال کیوں نہیں آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زاہد خان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے سوال کیا ہے کہ انہیں یمن کے معاملے کیلئے تو پارلیمنٹ میں واپسی کا خیال آگیا لیکن پشاور میں شہید ہونے والے 140 بچوں کی وجہ سے پارلیمنٹ میں واپسی کا خیال کیوں نہیں آیا۔ عمران خان کیلئے یمن کا معاملہ تو اہمیت کا حامل تھا لیکن پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کی ان کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات