پشاور میں بارشوں سے تباہی اور ہلاکتوں اور دردانہ صدیقی کا اظہار افسوس

جماعت اسلامی دکھی گھرانوں کے ساتھ ہے، حکومت متاثرین کی دادرسی اور فوری بحالی کے اقدامات کرے ،دردانہ صدیقی

پیر 27 اپریل 2015 22:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے پشاور میں طوفانی بارشوں سے ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور اور گردو نواح میں طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔

قدرتی آفت کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی دکھی گھرانوں کے ساتھ ہے اور الخدمت کے رضاکاروں نے متاثرین کی بحالی کے لئے کمر کس لی ہے، حکومت زخمیوں کے مفت اور بہترین علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :