پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

پیر 27 اپریل 2015 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد حسین ربانی، ذوالفقار قائم خانی اور شاہ جہاں خان نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں شفیق تنولی، امیر حسین شاہ اور عبدالحمید چانڈیو کو کونسلر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں ممبران محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے وژن کے تحت عوام کی خدمات انجام دینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ وہ حلقہ ہے جہاں سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی ہے، ان قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین نے حلقے کے عوام کو مایوس کیا ہے۔ جس کا فیصلہ عوام نے ان کے خلاف بلدیاتی الیکشن میں ووٹ دے کر دیا ہے۔