نارووال کے قریب بھینسوں کو بچاتے ہوئے تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی ،پندرہ سے زائد مسافر زخمی

پیر 27 اپریل 2015 22:11

نارووال کے قریب بھینسوں کو بچاتے ہوئے تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی ،پندرہ ..

نارووال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) نارووال کے قریب بھینسوں کو بچاتے ہوئے تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں پندرہ سے زائد مسافر زخمی ہو گئے جبکہ دو بھینسیں ہلاک ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور سے شکر گڑھ جانے والی مسافر بس نارووال کے قریب جسڑ بس سٹاپ پر سڑک کراس کرتی بھینسوں کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں بچوں اور خواتین سمیت پندرہ سے زائدمسافر زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔حادثہ میں دو بھینسیں ہلاک ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :