Live Updates

عمران خان تھیلوں میں چھپے شواہد پیش کیوں نہیں کرتے؟زعیم قادری

عمران خان کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے بعد جھوٹے الزام لگانے پر قوم سے معافی مانگیں

پیر 27 اپریل 2015 22:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں شواہد پیش نہ کرنے پر عمران خان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ عمران خان تھیلوں میں چھپے شواہد جوڈیشل کمیشن میں پیش کیوں نہیں کرتے؟ تحریک انصاف ہر موقع پر جھوٹ سازی کی پالیسی پر کاربند ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ عمران خان جان لیں جوڈیشل کمیشن میں جھوٹے الزام نہیں ٹھوس شواہد پیش کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا عمران خان کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد دھاندلی کے جھوٹے الزامات لگانے پر قوم سے مافی مانگیں۔ دھرنوں پر ہونے والے بھاری اخراجات عمران خان ہی کے ذمے واجب الادا ہیں۔ انہیں جان لینا چاہیے کہ جمہوری اداروں کی عزت و تکریم ان کے حق میں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :