اداکارہ روحی بانو پر حملے کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج کرلیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 27 اپریل 2015 22:08

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اپریل 2015 ء) اداکارہ روحی بانو پر حملے کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ روحی بانو نے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج کروا دیا ہے۔

(جاری ہے)

روحی بانو نے مقدمہ اپنے ہی محلے کے ایک شخص خرم شہزاد کیخلاف درج کروایا ہے۔ روحی بانو کا کہنا ہے کہ خرم شہزاد نامی شخص ان پر مسلسل ان کے مکان کو فروخت کرنے کیلئے دباوَ ڈالا جارہا تھا تاہم ان کی جانب سے انکار کیے جانے کے بعد خرم کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :