وزیراعظم کا خیبرپختونخواہ میں متاثرین طوفان و بارش کے لئے امداد کا اعلان

جاں بحق افراد کے لئے 5 لاکھ اور زخمیوں کے لئے 50 ہزار روپے فی کس امداد دی جائے گی

پیر 27 اپریل 2015 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے خیبرپختونخواہ میں متاثرین طوفان و بارش کے لئے امداد کا اعلان کر دیا جبکہ جاں بحق افراد کے لئے 5 لاکھ اور زخمیوں کے لئے 50 ہزار روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے ترجمان وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخواہ میں شدید طوفان اور بارش سے صوبہ بھر میں 145 افراد جاں بحق جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد وزیراعظم میاں نواز شریف نے خیبرپختونخواہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 5‘ 5 لاکھ اور زخمیوں کے لئے 50 ‘ 50ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لئے خصوصی دعا کی اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ بارش اور طوفان سے زخمی ہونے والوں کو بہترین طبعی سہولیات دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :