Live Updates

دھاندلی کا شور مچانے والی تحریک انصاف کو جوڈیشل کمیشن نے آئینہ دکھا دیا ہے ، انوشہ رحمٰن

عمران خان جوڈیشل کمیشن میں ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے پی ٹی آئی کے پاس دھاندلی کے کاغذات کا پلندا جھوٹا ہے کنٹونمنٹ بورڈ اور کراچی کے الیکشن میں پی ٹی آئی جس طرح ہاری اس سے مسلم لیگ (ن) کا قوم پر اعتماد واضح ہو گیا۔ میڈیا سے گفتگو

پیر 27 اپریل 2015 21:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) وزیر مملکت سائنس و ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن نے کہا ہے کہ دھاندلی کا شور مچانے والی تحریک انصاف کو جوڈیشل کمیشن نے آئینہ دکھا دیا ہے عمران خان جوڈیشل کمیشن میں ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے پی ٹی آئی کے پاس دھاندلی کے کاغذات کا پلندا جھوٹا ہے کنٹونمنٹ بورڈ اور کراچی کے الیکشن میں پی ٹی آئی جس طرح ہاری اس سے مسلم لیگ (ن) کا قوم پر اعتماد واضح ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینئر پر کھڑے ہو کر سیاستدانوں کو بدنام کرنے والے اور دھاندلی کا شور مچانے والے جوڈیشل کمیشن کے سامنے شواہد جمع کرانے میں ناکام ہو گئے پی تی آئی منظم دھاندلی کے خلاف ایک ثبوت بھی نہیں دے سکی پی ٹی آئی کے پاس دھاندلی ثبوت جھوٹ کا پلندہ ہے پی ٹی آئی نے جن 70 حلقوں میں دھاندلی کا شور مثایا ان میں سے صرف 58 حلقوں میں پٹیشن دائر کی ان میں سے پنجاب اسمبلی کے 19 جن میں 3 حلقے قومی اسمبلی کے ہیں جن میں ایک حلقہ خواجہ سعد رفیق کا ہے اور دوسرا خواجہ آصف کا ہے جس میں تحریک انصاف کو بدترین شکست ہوئی انوشہ رحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کنٹونمنٹ بورڈ اور کراچی کے انتخابات میں عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا جس طرح مسلم لیگ ن کو کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابیاں ملیں ان سے ثابت ہوتا ہے عوام کا مسلم لیگ ن پر گہرا اعتماد ہے انوشہ رحمٰن نے جوڈیشل کمیشن کے سوالات کو دوہراتے ہوئے کہا کہ عمران خان تمام سوالات کا جواب دینے میں ناکام ہو گئے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات