خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹر لسٹوں کی چھپائی کا عمل مئی کے پہلے ہفتے میں مکمل ہو جائے گا

پیر 27 اپریل 2015 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹر لسٹوں کی چھپائی کا عمل مئی کے پہلے ہفتے میں مکمل ہو جائے گا۔ ایک کروڑ 31 لاکھ ووٹرز اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کریں گے ووٹر فہرستوں میں ردوبدل ایکشن کمیشن ایکٹ الیکٹورل رول 1974ء کے تحت ایکشن شیڈول کے جاری ہونے کے بعد نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

ایکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹر لسٹوں کی چھپائی کا عمل مئی کے پہلے ہفتے میں مکمل ہو جائے گا ایک کروڑ 31 لاکھ ووٹر اپنی رائے کا حق استعمال کرینگے۔ جن میں 8 لاکھ نئے ووٹر بھی لسٹوں میں شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ووٹر لسٹوں میں الیکشن کمیشن ایکٹ الیکٹورل رول 1974ء کے تحت الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد کوئی ردو بدل نہیں ہو سکتا مقررہ تاریخ سے قبل 22 درخواستیں موصول ہوئی جن میں دو درخواستوں پر عملدرآمد ہوا۔ اس حوالے سے اشتہاری مہم کے ذریعے الیکشن کمیشن نے آگاہی مہم بھی چلائی تھی الیکشن کمیشن نے حتمی فہرستیں بھی مرتب کر لی ہیں اور مئی کے پہلے ہفتے میں فہرستوں کی چھپائی مکمل ہو جائے گی

متعلقہ عنوان :