بلوچستان اسمبلی، پراپرٹی کے متعلق بل عوام اور صوبے کے ریونیو بڑھانے کیلئے ہیں اپوزیشن کے اعتراضات بلاجواب ہیں،حکومتی ارکان

پیر 27 اپریل 2015 21:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) حکومتی ارکان نے کہا ہے کہ پراپرٹی کے متعلق بل عوام اور صوبے کے ریونیو برھانے کیلئے ہیں اپوزیشن کے اعتراضات بلاجواب ہے جبکہ اپوزیشن ارکان نے کہاکہ بل سے پہلے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیکر پیش کیا جائے صوبائی اسمبلی کے پیر کے روز کے اجلاس میں صو بائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹرانسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے جو بل آرہے ہے یہ صرف عوامی مفاد اور صوبے کی ریونیو بڑھانے کیلئے ہے کیونکہ اس سے قبل اکثر اوقات سرمایہ دار ایکسائز انسپکٹر سے مل کر بہت کم رقم ٹیکس کی مد میں ادا کرتے تھے لیکن موجودہ بل کے منظور کی وجہ سے ایکسائز انسپکٹر کی مرضی اور من مانی ختم ہو جائیگی انہوں نے کہاکہ اس طرح بل سے سب سے زیادہ نقصانات میرا خود بھی ہے اور میرے اکثر پراپرٹیاں ہے جو میں سالانہ ٹیکس ادا کرتا ہوں گزشتہ روز میں نے ایک پراپرٹی خریدنے کی صورت میں ساڑھے پانچ لاکھ روپے ادا کیے گئے انہوں نے کہاکہ بل کے ذریعے جھونپڑی میں رہائش پذیر لوگوں سے ٹیکس نہیں لیں گے بلکہ قیمت کے حساب سے ٹیکس وصول ہوگا ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن ممبر انجینئر زمرک خان چکزئی نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح بل منظور ہونے سے قبل ایک سروے کیا جائے کہ اس وقت بلوچستان میں غریب مڈل کلاس اور سرمایہ دار کتنے ہیں اس حساب سے بل کی منظوری دی جائے انہوں نے کہاکہ ویسے ہم ٹیکس دینے میں دیگر صوبوں سے مقابلہ نہیں کرسکتے اگر پنجاب میں دس ارب ٹیکس وصول ہوتا ہے یہاں پر یہی ٹیکس آٹھ کروڑ تک بھی بمشکل جمع ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ ہم اس طرح بل پاس کرنے میں رکاوٹ نہیں بنے گے بلکہ اچھے بل پاس ہونے میں حکومت کا ساتھ دینگے لیکن ہمارے دوستوں کی جو تحفظات ہے ان کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائے ۔

رکن صو بائی اسمبلی شاہدہ رؤف نے کہا کہ یہ بل گزشتہ روز اسمبلی میں ٹیبل ہوا لیکن کچھ دوستوں کی اعتراضات کے بعد موصوف وزیر نے وعدہ کیا تھا کہ اس بل کے متعلق ہم اراکین اسمبلی کو بریفنگ دینگے آج دوبارہ پیش ہورہا ہے اس بارے میں کسی بھی ممبر کو معلوم نہیں کہ بل میں کیا ہے موصوف وزیر اس بل کے متعلق ہمیں معلومات دیں ۔رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ درانی نے کہاکہ بل کے متعلق ہمیں بھی معلوم نہیں صرف ایک صفحے کا کاغذ ٹکڑا ہے اگر موصوف وزیر اس طرح بل لارہاہے تو ہمیں معلومات فراہم کیا جائے ۔