کھٹمنڈو میں امدادی کارروائیوں کیلئے پاک فوج کے فیلڈ ہسپتال، سپیشل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں سرگرمی سے کام کر رہی ہیں ٗاین ڈی اے

سی 130 طیاروں کی دو پروازیں خراب موسم اور کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر بھاری کمرشل ایئر ٹریفک کے باعث روانہ نہ ہو سکیں

پیر 27 اپریل 2015 21:45

کھٹمنڈو میں امدادی کارروائیوں کیلئے پاک فوج کے فیلڈ ہسپتال، سپیشل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ کھٹمنڈو میں امدادی کارروائیوں کیلئے پاک فوج کے فیلڈ ہسپتال، سپیشل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں سرگرمی سے کام کر رہی ہیں اور زلزلہ متاثرین کو موثر امداد فراہم کر رہی ہیں یہ امداد سی 130 طیاروں کے ذریعہ پہنچائی گئی تاہم سی 130 طیاروں کی دو پروازیں خراب موسم اور کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر بھاری کمرشل ایئر ٹریفک کے باعث روانہ نہ ہو سکیں جو (آج) منگل کو چار ہزار متاثرہ افراد کی مدد کیلئے امدادی سامان بشمول کمبل اور خوردنی اشیاء کے ساتھ روانہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کے اضافی انسانی وسائل کے ساتھ این ڈی ایم اے کی سرچ اور ریسکیو ٹیمیں پاک فوج، پی اے ایف اور وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر نیپال کے متاثرین کیلئے انتہائی موثر طور امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :