قمبر شہدادکوٹ کے گاؤں آبڑی کے رہائشیوں کا بنیادی سہولیات کے فقدان ،بجلی کا ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 27 اپریل 2015 21:44

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) قمبر شہدادکوٹ کے گاؤں آبڑی کے رہائشیوں کی جانب سے بنیادی سہولتیات کے فقدان اور بجلی کا ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے کے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقعہ پر رہائشیوں حافظ عبدالرزاق بھٹو، حافظ علی مراد بھٹو اور دیگر نے کہا کہ پی ایس 36 کے ایم این اے میر عامر مگسی، خورشید احمد جونیجو، ایم پی اے ضلعی صدر غلام مجبتیٰ اسران اور دیگر رہنماؤں نے انتخابات کے بعد حلقے کا دورہ نہیں کیا ہے جس کے باعث ہمارے گاؤں میں کئی مسائل نے جنم لیا ہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سالوں سے گاؤں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور بند ہے ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے لیے کئی مرتبہ شکایتیں کی ہیں لیکن اس کے باوجود بجلی فراہم نہیں کی گئی ہے، رہائشیوں نے حکومت سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ہمارے گاؤں کو بنیادی سہولیات فراہم کرکے بجلی کا ٹرانسفارمر تبدیل کرکے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :