بینظیر انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ کمیونٹی ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کا 13 ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ

پیر 27 اپریل 2015 21:44

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)بینظیر انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ کمیونٹی ہیلتھ سائنسز کے طلبہ سلمان خان سومرو، اقرار علی شر، علی نواز، اکرم علی، تاج محمد اور دیگر کی قیادت میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی مین گیٹ کے سامنے 13 ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقعہ پر طلبہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین سالوں سے لے کر نرسنگ کالج کو یونیورسٹی انتظامیہ پی این سی سے رجسٹرڈ نہیں کراسکی ہے ور صرف رجسٹریشن نہیں بلکہ دیگر سہولیات سے بھی ہم طلبہ محروم ہیں، انہوں نے کہا کہ آئی ٹی لیب، بوکس لائبریری، جنریٹر، ملٹی میڈیا، ہاسٹل سمیت دیگر سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں جس کے باعث طلبہ میں شدید پریشانی چھائی ہوئی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالیج کو رجسٹریشن دلواکر بنیادی سہولیات دیئے جائیں۔