لیاری کا کامیاب جلسہ انشاء اﷲ لیاری کی تقدیر بدل دے گا،تاج الملوک

پیر 27 اپریل 2015 21:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی PS,111کے ذمہ داران اور سینئر کارکنان تاج الملوک، اداسلیم ،ڈاکٹرکمال، اقبال ہنگورو، فہیم بلوچ اور شمس الحق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں لیاری ککری گراؤنڈ جلسے کی کامیابی پر لیاری کے تمام ورکرزکو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ لیاری کا کامیاب جلسہ انشاء اﷲ لیاری کی تقدیر بدل دے گا۔

(جاری ہے)

جلسے کے کامیاب انعقاد پر پوری قیادت باالخصوص فرزندلیاری MNAشاہجہان بلوچ، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر حاجی قاسم بلوچ ڈھیروں مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ہر کارکن سے رابطے میں رہتے ہوئے جلسے کا پیغام ہر ایک تک پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ شاہجہان بلوچ کا کردارجلسے کی کامیابی میں مثالی تھاجنہوں نے انتھک محنت اور لگن کے ساتھ اعلیٰ قیادت کے سامنے لیاری کے وقار کو بلند کیا۔

متعلقہ عنوان :